پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ،

جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق مئی 2026 پاکستانیوں کیلئے آرام اور تفریح کا مہینہ ثابت ہونے والا ہے، وفاقی تعطیلات، ہفتہ وار چھٹیوں اور عید الاضحی کے ممکنہ موقع پر عوام کو مجموعی طور پر11 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔مئی کا آغاز ہی طویل چھٹیوں سے ہوگا، یکم مئی بروز جمعہ کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہوگی، اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار (2 اور 3 مئی) کی چھٹیوں کو ملا کر سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔اس کے علاوہ رواں سال مئی میں عید الاضحی کی آمد متوقع ہے جس کیلئے چاند کی رویت کے مطابق دو صورتیں ہو سکتی ہیں۔اگر ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آ گیا، تو عید27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی، اس صورت میں ہفتہ اور اتوار کو ملا کر مسلسل 5 چھٹیاں بنیں گی لیکن اگر چاند نظر نہ آیا اور ذی القعد کے 30 دن پورے ہوئے،

تو عید28 سے 30 مئی تک ہوگی، جس کے ساتھ 31 مئی (اتوار) کی چھٹی شامل ہوگی۔اگر حکومت25 مئی (پیر) کو بھی اضافی چھٹی دے دیتی ہے، تو یہ تعطیلات گزشتہ ویک اینڈ (23ـ24 مئی) سے مل کر ایک طویل بریک بن سکتی ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا، جس کے بعد عید کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔یومِ مئی و ویک اینڈ: 1 مئی تا 3 مئی (03 دن) ، ہفتہ وار چھٹیوں میں 9، 10، 16، 17، 23، 24 مئی شامل ہیں جبکہ عید الاضحی کی 27 مئی تا 29 مئی (کم از کم 03 دن) کی چھٹی ہوں گی، جس کے بعد مئی کے دوران تقریباً11 سے 12 دن کی مجموعی چھٹیاں بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…