جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں ہراکر سیریز دو دو سے برابر کر دی،بھارتی سر زمین پر نیا ریکارڈ قائم ،پاکستانی نژاد عثمان خواجہ پھر چھاگئے

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(آن لائن) آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں ہراکر سیریز دو دو سے برابر کر دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹریلیا کو 358رنز کا ہدف دیا لیکن آسٹریلیا کے بلے بازوں نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ہدف اووز میں حاصل کرکے بھارت کی سر زمین پر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہینڈز کومب نے105گیندوں پر117رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی بالروں کے حوصلے پست کیے جبکہ انکے ساتھ اوپنر بلے باز پاکستانی نثراد عثمان خواجہ نے ایک بار پھر بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور99گیندوں پر91رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ نے گزشتہ ون ڈے میچ میں 104رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی فوج کو ٹوپیاں پہننے والی بھارتی ٹیم کو رسوا کیا تھا۔ بعد میں آنے والے بیٹسمینوں میں ٹرنز نے بھارتی بالروں کا بوکس نکال دیا اور صرف43گیندوں پر84رنز بنائے۔ ٹرنز درحقیقت گیم ٹرنزہی ثابت ہو گئے اور تمام بھارتی باؤلر انکے سامنے بے بس نظر آئے انکے ساتھی بیٹسمین وکٹ کیپر کیری نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے15گیندوں پر21رنز بنائے اور وہ بمراہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح اسٹریلیا نے یہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد4وکٹ سے جیت لیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ3کے سکور پر اور دوسری 12کے سکور پر گری لیکن عثمان خواجہ اور ہینڈز کومب کے درمیان ہونیوالی شراکت نے سکور204تک پہنچا دیا اور اس موقع پر عثمان خواجہ نروس نائینٹیز کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے، اس سے پہلے بھارت نے9وکٹ کے نقصان پر357رنز بنائے تھے اس میں روہت شرما کے95اور شیکرد معاون کے143رنز شامل تھے، آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے70رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…