ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموارکردی،کس بورڈکے صدر نے کراچی آنیکا اعلان کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاک بنگلادیش سیریز کے لیے رابطوں میں تیزی آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈ کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری آنے لگی ہے اور بنگلادیش بورڈ کے صدر نظم الحسن کا پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے کراچی آنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔نظم الحسن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھیں گے اور 18 مارچ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ذارئع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش ٹیم کو رواں برس پاکستان آنے کی

دعوت دی ہے اور ہوم سیریز سے متعلق مثبت پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے بنگلادیش ویمن اور انڈر 19 ٹیموں کے دوروں پر بھی بات چیت ہوگی۔اس سے قبل پی سی بی نے آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو دعوت دی تھی جس کو قبول نہیں کیا گیا اور یہ سیریز رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔گزشتہ برس ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…