پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کراچی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشار زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی کا شاندار استقبال

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشار زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی کا شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا بلوچی پگ پہنا کر شاندار استقبال کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سپر اسٹار شین واٹسن سمیت ڈی جے براوو، رائیلی روسو، ڈیوین اسمتھ، ہیری گرنی اور مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔

ادھر پشاور زلمی کا اسکواڈ بھی ڈیرن سیمی کی قیادت میں کراچی پہنچ گیا جس کاشاندار استقبال کیا گیا ۔دبئی سے کراچی پہنچنے پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے آٹھ میچ کرانا تاریخی موقع ہے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں بڑا قدم ثابت ہوں گے اور وہ دن دور نہیں جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔انہوں نے پی ایس ایل کے شاندار انتظامات اور سیکیورٹی پر پی سی بی، وفاقی و صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…