جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کراچی، قلندرز کو 49 رنز سے شکست، یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی،کیمرون ڈیلپورٹ کی شاندار سنچری اور فہیم اشرف کی 6 وکٹیں 

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیمرون ڈیلپورٹ کی شاندار سنچری اور فہیم اشرف کی 6 وکٹوں کی بدولت لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والا یہ میچ رواں برس پاکستان میں پی ایس ایل کا پہلا میچ ہے جس میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے خطرناک لیوک رونکی کو آؤٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پریشانی کھڑی کردی۔تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ، چڈوک والٹن اور آصف علی نے لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بسی کی تصویر بناتے ہوئے چھوٹی باؤنڈری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔یونائیٹڈ کے فلپ سالٹ بھی جلدی پویلین لوٹ گئے تاہم کیمرون ڈیلپورٹ نے پہلے چیڈوک والٹن کے ہمراہ مل کر 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد آصف علی کے ہمراہ ناقابل شکست 88 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو پی ایس ایل کی تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹل تک پہنچا دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔کیمرون ڈیلپورٹ پاکستان میں پی ایس ایل کی سینچری بنانے والے پہلے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔کراچی کنگز کے کولن انگرام نے رواں برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔آصف علی نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، سندیپ لمی چنے اور ڈیوڈ ویزے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ اس میچ میں اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں شاہین شاہ آفریدی نے 62 رنز دیے جو پی ایس ایل کی تاریخ کی خراب ترین باؤلنگ ہے۔

جواب میں لاہور قلندرز کا آغاز نہایت ہی تباہ کن تھا جہاں اینٹن ڈیوسچ اور کپتان فخر زمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی درگت بنادی۔دونوں نے اپنی ٹیم کو 51 رنز کا برق رفتار آغاز فراہم کیا جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس ریکارڈ ہدف تک پہنچ سکتی ہے، تاہم محمد سمیع کی قیادت میں ایونٹ کی سب سے زیادہ تجربہ کار باؤلنگ لائن نے قلندرز کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔پہلے 51 مجموعے پر اینٹن ڈیوسچ آؤٹ ہوئے، جن کے بعد کپتان فخرزمان بھی 65 کے مجموعے پر فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے،

دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز بنائے۔حارث سہیل صرف 2 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے تاہم ان کے بعد انگلینڈ کے رکی ویسلز پر لاہور قلندرز نے اپنی نظریں جمائیں لیکن وہ بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور صرف 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، یوں لاہور قلندرز کی ٹیم 79 کے اسکور پر ہی 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی۔ایسے میں سہیل اختر نے اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں اور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کے ساتھ مل کر 54 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ویزے بڑی شاٹ لگاتے ہوئے رومان رئیس کی گیند پر محمد سمیع کو کیچ دے بیٹھے،

جن کے بعد آغا سلمان کریز پر آئے لیکن 6 گیندوں پر صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔سہیل اختر نے اپنی مزاحمت جاری رکھی لیکن وہ بھی 175 کے مجموعے پر 75 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔اس کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی جیت کی آخری امید بھی ختم ہوگئی، اور پوری ٹیم رنز بنا سکی۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ پی ایس ایل کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ہوم گراؤنڈ بھی ہے، تاہم ہم یہاں اچھی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے کہا ہے کہ

انہوں نے یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے خلاف منصوبہ بندی تیار کی ہوئی ہے، انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ایونٹ سے باہر ہونے والے ریان ٹین ڈسکاٹی کی جگہ پر رکی ویسلز جبکہ عمیر مسعود کی جگہ پر آغا سلمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 تبدیلیاں کیں جہاں سمت پٹیل، رضوان حسین، عماد بٹ اور ظفر گوہر کی جگہ چڈوک والٹن، حسین طلعت، رومان رئیس اور محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں شکست کی صورت میں ان کا پلے آف مرحلے میں پہنچنا مشکل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آمنے سامنے آئیں تھیں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…