منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

دوسرا ٹی ٹونٹی،ویسٹ انڈیز نے کرکٹ کی142سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

سینٹ کٹس(آن لائن)ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے ہارنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔وارنر پارک ،سینٹ کٹس میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت پر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،انگلش ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا اور32رنز پر اس کی 4وکٹیں گر چکی تھیں،

ایلکس ہیلز8،وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو12،کپتان این مورگن 1اور جو ڈینلی2رنز بنا کر پوویلین لوٹے،جو روٹ اورسیم بلنگز نے پانچویں وکٹ کے لیے82رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران جو روٹ نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی5ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ،روٹ40گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے55رنز بنا کررن آٹ ہوئے،سیم بنلگز نے اپنی دوسری ٹی ٹونٹی نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ ویلی کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ کے لیے68رنز جوڑے،وہ اننگز کی آخری گیند پر87رنز بناکر آٹ ہوئے،انگلینڈ نے مقررہ20اوور ز میں6وکٹوں پر182رنز بنائے۔انگلش بالرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو تباہ برباد کرڈالااورشیمرون ہیٹمائر اور کارلوس براتھ ویٹ کے10،10رنز کے علاوہ اور کوئی ویسٹ انڈین بلے باز ڈبل فگرز میں بھی نہ پہنچ سکا،گیل5،شائی ہوپ7،ڈیرن براوو0،جیسن ہولڈر0،نکولس پوران1،فابیئن ایلن1،دوندرا بشو8اورشیلڈن کوٹریل2رنز بنا کر آٹ ہوئے اور ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم محض11.5اوورز میں45رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ،کرکٹ کی 142سالہ تاریخ میں یہ کسی بھی ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم کی جانب سے کھیلے گئے اوورز کی کم ترین تعداد ہے ، انگلینڈ کے لیے جورڈن نے4، عادل رشید،لیام پلنکٹ اور ڈیوڈ ویلی نے 2،2وکٹیں لیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے ہارنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…