محمد حفیظ نے بھارت کا مگ21لڑاکا طیارہ تباہ کرنے والے سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کے بارے میں بڑی خواہش کا اظہار کردیا

9  مارچ‬‮  2019

لاہور ( آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ بھارتی مگ21لڑاکا طیارہ گرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ 38سالہ محمد حفیظ نے سوشل میڈیاویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ 27فروری کو ملک کا نام روشن کرنے والے پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کوسلیوٹ پیش کرتا ہوں،میں فخر محسوس کروں گا اگر انہیں چیمپئنز ٹرافی2017ء4 4 کے فائنل میں پہنی شرٹ انہیں پیش کرکے کامیابی کے لمحات ان کے ساتھ شیئرکرنے کا موقع ملے،پاکستا ن زندہ باد‘‘۔یاد رہے کہ

بھارت نے 26فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے انہیں دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا اور27فروری کی صبح سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان نے دو بھارتی طیاروں کو مارگرایا جن میں ایک مگ21کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن پاکستانی حدود میں گرا جہاں پاک فوج نے اسے گرفتار کردیا اور تین دن بعد وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا اور اگلے دن واہگہ بارڈر پر اسے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…