اسلام آباد (این این آئی)پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے لئے پنجاب کی ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز (کل) پیر سے لاہور اور گوجرانوالہ میں شروع ہونگے۔ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد رضوان نے بتایا کہ ٹرائلز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی اور ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے انتخاب کے بعد
دو ہفتے کا تربیتی کیمپ لگایا جائیگا جس میں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی، مرد وں کے کیمپ کے کمانڈنٹ فرحان علی اور خواتین کیمپ کی کمانڈنٹ وجیہہ سلمان ہونگی، منتخب ٹیم29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جانے والی 18ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی جس میں ملک 1زبھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیموں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔