ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور سے پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے کی اصل وجہ پاک بھارت کشیدگی نہیں بلکہ کیا تھی؟حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)بیک وقت 2سٹیڈیمز میں تنصیبات ممکن نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کا پاکستان میں میلہ ایک ہی جگہ سجانے کا فیصلہ کرنا پڑا، کراچی میں بھی سپائیڈر کیمرے کی سہولت میسر آنیکا امکان نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے پہلے مرحلے میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر7میچز کھیلے گئے تاہم نشریاتی حقوق رکھنے والی بھارتی کمپنی نے مودی سرکارکے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ایونٹ کے باقی میچز براہ راست دکھانے سے انکار کردیا،

اسوقت شارجہ میں مقابلے شروع ہونے میں2دن باقی تھے اور پی سی بی نے اس وقفے میں نئی کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں ، اب ابوظہبی میں بھی براہ راست نشریات کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی کی جانب سے لاہور میں شیڈول تینوں میچز بھی کراچی منتقل کرتے ہوئے وجہ بتائی گئی کہ پروازیں تاخیر سے کھلنے کی وجہ سے قذافی سٹیڈیم میں مقابلوں کیلئے نشریاتی ادارے کی تیاریوں کے ساتھ ٹیموں اور آفیشلز کو مسائل درپیش آتے، اس لیے تمام 8 میچ کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی کمپنی کے انکار پر نشریاتی معاملات سنبھالنے والے ادارے کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ وہ بیک وقت2سٹیڈیمز میں اپنی تنصیبات کا اہتمام کرسکتا، پی سی بی کو بھی اسکا اندازہ تھا، 28فروری کوپریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے لاہور اور کراچی میں میچز شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کیا تواس وقت بھی براڈ کاسٹنگ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا تھا کہ مسائل ہوسکتے ہیں لیکن ان کا حل تلاش کرلیا جائے گا،ذرائع کے مطابق تنصیبات کیلئے وسائل اور وقت دونوں درکار ہوتے ہیں، دونوں کی کمی کے پیش نظر تمام میچز کراچی میں اور وہ بھی7کے بجائے9مارچ سے شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں میچز کیلئے سپائیڈر کیمرہ ٹیم کے بھی پاکستان آنے کا امکان نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…