ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں نظر انداز،ثانیہ مرزا ،شعیب ملک کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچ گئیں،پہنچتے ہی زبردست اقدام

datetime 5  مارچ‬‮  2019 |

ابو ظہبی(آن لائن)عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا انتہاپسند ہندوں سے ملنے والی تمام تر دھمکیوں کو یکسر نظرانداز کرکے دبئی میں اپنے خاوند اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو پی ایس ایل میں سپورٹ کرنے پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بیٹی نے جب پاکستانی بہو ہونے کے ناطے دبئی میں سابق پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملیز کو پرتکلف عشائیہ دیا تو پاکستانیوں نے نہ صرف شکریہ ادا کیا

بلکہ سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پردنیا ئے ٹینس کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا اوران کے خاوند معروف آل رانڈر شعیب ملک کو تھینک یو ویری مچ بھی کہا۔ثانیہ مرزا کا پی ایس ایل میں شریک اپنے خاوند شعیب ملک کی سپورٹ میں دبئی پہنچنا اسلئے معنی رکھتا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد سے انتہاپسند ہندوں کی جانب سے انہیں تسلسل کے ساتھ کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پاکستان اور مسلمان دشمنی میں اندھی ہونے والی بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے فروری 2019 کے تیسرے ہفتے میں مطالبہ کیا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ کے منصب سے فارغ کیا جائے۔جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے مطابق ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں یعنی ان کا سب سے بڑا قصور یہی ہے کہ وہ شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خود کو ہی قانون قراردیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی سنا دیا تھا کہ ثانیہ مرزا جو پاکستانی سے شادی کرنیکی وجہ سے بھارتی شہری بھی نہیں ہیں اور پاکستانی بہو ہیں کو برانڈ ایمبسیڈر آف تلنگانہ کے منصب سے ہٹا دیا جائے۔گزشتہ دنوں بھارت کے انتہا پسند ہندوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہاں تک کہا کہ وہ شعیب ملک کو بھارت نہیں آنے دیں گے۔سٹار آل رانڈر شعیب ملک نے چند دن قبل ہمارا پاکستان زندہ باد کا ٹوئٹ کیا تھا جبکہ ثانیہ مرزا نے ونگ کمانڈر ابھی نند کی

واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدہ صورتحال کے باوجود ثانیہ مرزا پی ایس ایل میں شریک اپنے خاوند کو سپورٹ کرنے دبئی پہنچیں تو انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹرز اوران کی فیملیز کو ڈنر پہ بلایا۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے دیے گئے پرتکلف عشائیہ میں وسیم اکرم ، معین خان ، وقار یونس ، مصباح الحق اور دیگرنے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…