ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاورزلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تیاریاں جاری

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ْاسلام آباد(این این آئی) پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن اکیس مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے سولہ ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور اسلام آباد میں پی ایس ایل کے بعد کرکٹ میلے جاری رہے گا۔ دارلحکومت میں گلوبل زلمی لیگ کے انعقادکے حوالے سے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔لیگ کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد

اور زلمی فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ۔ مئیر اسلام آباد شکیل انسر عزیز اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور کو چیرمین خالد آفریدی نے نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ مئیر اسلام آباد نے کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کا اسلام آباد میں انعقاد خوش آئند ہے اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور کو چیرمین خالد آفریدی نے مئیر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج سامنے آئیگا۔ چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم سے امریکہ ، چین ، کوریا۔ فرانس ، سعودی عرب سمیت دنیا کے پچیس ممالک میں قائم پینتیس رجسٹرڈ زلمی کلبز کے زریعے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی نوجوانوں کو جہاں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملاہے وہیں ان ممالک میں گلوبل زلمی لیگ کے زریعے کرکٹ کو فروغ بھی حاصل ہوا ہے۔ خالد آفریدی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی پر مئیر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سید ذیشان علی نقوی بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…