منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی والو پاکستان کرکٹ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم بھر دو، سرفراز احمد

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شہرقائد کے باسیوں سے اسٹیڈیم بھرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہاکہ’پی ایس ایل‘ کے میچ کراچی میں منعقد ہونا اچھی خبر ہے۔

لہٰذا وہ کراچی کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت میں آگے آئیں اور نیشنل اسٹیڈیم کو اپنی آمد سے بھر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہترین ملک ہے اور یہاں بین الاقوامی مقابلے منعقد ہونے چاہئیں۔سرفراز احمد کے مطابق کراچی میں میچ ہوں تو گھر والوں کا بڑا دباؤ ہوتا ہے کہ انھیں میچ دیکھنا ہے اور کسی حد تک ایسا غلط بھی نہیں، ہمارے گھر والے ہمارا میچ نہیں دیکھیں گے تو کس کا میچ دیکھیں گے؟انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی وجہ سے 2 ہزار والے 15 ٹکٹ خریدے ہیں۔ سرفراز احمد کے مطابق گزشتہ سال ویسٹ انڈیز نے تین ٹی 20کراچی میں کھیلے تو انہوں نے ٹیم مینجر طلعت علی ملک سے خاص درخواست کی کہ مجھے زیادہ ٹکٹ دیں کیوں کہ خاندان میں ہر کوئی میچ دیکھنا چاہتا ہے۔اس سوال پر کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کراچی ہوم گراؤنڈ ہے اور وہ کراچی کے خلاف میدان میں اتریں گے، تو وکٹ کیپر نے مسکراتے جواب دیا کہ سب ٹیمیں پاکستان کی ہیں جہاں تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بات ہے ہماری ٹیم میں کراچی کے کئی لڑکے کھیل رہے ہیں لہٰذا ہمیں امید ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں لوگ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس مارچ کو کراچی کنگز کا مقابلہ سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…