منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل : غیرملکی کھلاڑی ایونٹ کو پاکستان میں کامیاب بنانے کیلئے پُرامید

datetime 5  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ کو پاکستان میں کامیاب بنانے کے لیے بھی پرامید ہیں۔پی ایس ایل کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی، ڈیوین براوو، ویوین رچرڈز کراچی میں شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ پی ایس ایل کراچی آرہی ہے۔

اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں، میرا یہی پیغام ہے کہ شائقین بڑی تعداد میں میدانوں کا رخ کریں اور ہمیں سپورٹ کریں۔خیال رہے کہ ڈیرن سیمی اور ان کے ہم وطن ڈیرن براوو پی ایس ایل کا حصہ ہیں اور دونوں ہی 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلنے والے ڈیوین براوو 13 سال قبل پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، تاہم اب وہ بھی پی ایس ایل کے دیگر میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ڈیوین براوو کا کہنا تھا کہ میں بذات خود پاکستان جانے کا انتظار کر رہا ہوں اور اس حوالے سے بہت اچھا بھی محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرے بہت شائقین موجود ہیں، اب چاہیں ہم کراچی میں کھیلیں یا پھر لاہور میں کھیلیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی راہ پر گامزن ہے اور امید ہے کہ شائقین گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے میدانوں کا رخ کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ وہ دورہ پاکستان سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب میں پاکستان میں مزید لطف اندوز ہوتا ہوں کیونکہ اس وقت پاکستان میں وہ شخص اقتدار میں ہے جو میرا بہت اچھا دوست ہے۔ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف بہت مرتبہ کھیلا ہے اور دورہ پاکستان ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق کپتان ان کے بہترین ساتھی رہے ہیں۔سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا کھیل ہے اور پاکستان میں اس میں مزا آئے گا، ہماری خوشی انتہا پر ہے کیونکہ ڈیوین براوو بھی ہمارے ساتھ ہے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کولن منرو بھی پاکستان آنے واالے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ شائقین سے بھرے ہوئے میدان میں کھیلنا انہیں بہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان

میں بین الاقوامی طرز کی کرکٹ نہیں کھیلی جارہی، تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ وہاں جاکر اعلیٰ کھیل پیش کریں۔کولن منرو نے امید کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم کراچی کنگز پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی اور اپنی ٹیم کے لیے اچھی بیٹنگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ان کے علاون کولن انگرام بھی کراچی میں اپنے مداحوں کے ہمراہ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…