ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

خوف و دہشت کا سامنا کرنے والے ٹریور بیلس اور پال فاربریس پاک سرزمین پر کرکٹ کی بحالی کیلئے پرامید

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |

کراچی / لندن(این این آئی) خوف و دہشت کا سامنا کرنے والے ٹریور بیلس اور پال فاربریس پاک سرزمین پر کھیل کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔فاربریس کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے دعاگو رہا، وہ کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک مشکل جگہ مگر وہاں پر

اس کھیل کے حوالے سے ناقابل یقین شوق پایا جاتا ہے۔افسوسناک بات یہ ہے کہ بہت سے کرکٹرز نے اپنا پورا انٹرنیشنل کیریئر ہی اپنے ملک میں کھیلے بغیرگزار دیا، میں دوبارہ لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنا چاہتا ہوں۔ بیلس نے بھی اس حوالے سے فاربریس کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ کرکٹ دوبارہ پاکستان جائیگی۔واضح رہے کہ لاہور کے لبرٹی چوک پر دہشتگردوں نے3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا تھا جس کے بعد یہاں سے انٹرنیشنل کرکٹ ایسے رخصت ہوئی کہ اب 10 برس بیت چکے مگر اس کی مکمل طور پر واپسی نہیں ہوسکی ہے۔ جس بس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا اس میں انگلینڈ کے موجودہ ہیڈ اور نائب کوچز ٹریوربیلس اور پال فاربریس بھی موجود تھے جوکہ اس وقت یہی ذمہ داری سری لنکن ٹیم کے ساتھ ادا کررہے تھے۔ فاربریس کا کہنا ہے کہ میں اپنے سن گلاسزصاف کررہا تھا کہ ایک دھاتی ٹکڑا میرے بازو میں آ لگا میں نے گھبرا کر باہر دیکھا تو ایک شخص ہماری طرف آرہاتھا جس نے گن اٹھائی ہوئی تھی اور مسلسل فائرنگ میں مصروف تھا۔یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد پاکستان کو اپنی تمام ترزیادہ تر متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلنا پڑی، 6 برس زمبابوے نے مختصر دورہ کیا، اکتوبر 2017 میں سری لنکن ٹیم ایک ٹوئنٹی 20 میچ کیلیے لاہور آئی اور پھر گذشتہ برس مئی میں ویسٹ انڈیز نے کراچی میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی، اس دوران ورلڈ الیون کے ساتھ لاہور میں بھی ایک سیریز ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…