جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کامران اکمل نے بھائی عمر اکمل کا شرمناک ریکارڈ برابر کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے کا پاکستانی ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔28سالہ عمر اکمل اب تک249ٹونٹی ٹونٹی میچز میں29.25کی اوسط سے5354رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور32نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے ڈووین سمتھ ہیں جو27مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ،عمر اکمل اور ان کے بڑے بھائی اور پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامرا ن اکمل 25،25مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں ،سابق کپتان شاہد آفریدی22مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوکر دوسر ے نمبر پرموجود ہیں ،فاسٹ بالر سہیل تنویر21مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ، سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ بھی اب تک19مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوچکے ہیں،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد بھی16مرتبہ سکوررز کو کوئی زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور14مرتبہ بغیر کھاتہ کھولے پوویلین لوٹے ہیں،کراچی کنگز کے کپتان عمادو سیم اور سابق آل رانڈر یاسر عرفات13،13اورفاسٹ بالر محمد سمیع ،پیسر وہاب ریاض اورٹیسٹ کرکٹر عمر گل12،12مرتبہ جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹراظہر محمود11مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے کا پاکستانی ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔28سالہ عمر اکمل اب تک249ٹونٹی ٹونٹی میچز میں29.25کی اوسط سے5354رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور32نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…