پی ایس ایل کے فائنل سمیت 5 میچوں کے لیے تمام تر اقدامات کو جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا : سعید غنی

11  فروری‬‮  2019

کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل سمیت 5 میچوں کے لیے تمام تر اقدامات کو جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اس سلسلے میں اس مرتبہ پورے شہر کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 فروری

سے 17 مارچ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ میں روڈ کٹنگ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اس دوران تمام اشتہاری کمپنیوں کو کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی جانب سے دئیے جانے والے اجازت نامے بھی منسوخ کر دئیے جائیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ شہر کے تمام چوراہوں اور عوامی مقامات پر عوام کی سہولتوں کے لیے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔اجلاس میں مئیر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، کمشنر کراچی افتخار شالوانی و دیگر نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…