ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش پریمئر لیگ پر ایک بار پھر سے فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں اور بنگلہ دیشی ادارے جوئے ، سٹے اور فکسنگ کی روک تھام کے لیئے متحرک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ان دنوں جاری ہے، پہلے 3 روز میں ہی بنگلہ دیشی اداروں کو جوئے، سٹے اور فکسنگ کی روک تھام کیلئے متحرک ہونا پڑ گیا ہے کیوں کہ ایونٹ میں ایک بار
پھر فکسنگ کے گہرے سائے منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔پہلے تین روز میں بنگلہ دیشی اداروں نے 20 بکیز کو جرمانے کیے جس میں سے 6 کا تعلق بھارت سے بتایا گیا ٗ ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فون پر فکسنگ کے جرم میں 5 بھارتیوں کو 4 ہزار ٹکہ جرمانہ بھی کیا گیا ہے ٗاس کے علاوہ لیگ کے ہی دوران ایک مقامی شخص کو بورڈ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جیل بھی بھیجا گیا۔