لاہور(این این آئی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی نئی انتظامیہ نے فٹ بال ہاؤس کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر قرآن خوانی اور دعا بھی کرائی گئی۔صدرپاکستان فٹ بال فیڈریشن سید اشفاق حسین، نائب صدر سردار نویدحیدر،عامرڈوگر اور ظاہر شاہ سمیت دیگر فٹ بال ہاؤس پہنچے اور قرآن خوانی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی
سلامتی اور فیڈریشن کی ترقی کیلئے بھی دعا کی گئی ۔سپریم کورٹ کے احکامات پر 12دسمبر کو فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کرائے گئے تھے۔واضح رہے کہ پی ایف ایف میں مسلسل سیاسی مداخلت اور کئی برسوں سے جاری فٹ بال کے بحران کے باعث فٹ بال کی عالمی تنظیم نے سال 2017 میں پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی بعد ازاں پابندی ختم کردی گئی۔