سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ٗفالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا جس وقت میچ کو ڈرا کیا گیا، اس وقت آسٹریلیا کے مارکس ہارث
2 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔