جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ٹیسٹ سیریز سے قبل 2یا 3پریکٹس میچز کھیلے ہوتے تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے ،سرفراز احمد

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

کیپ ٹاؤن(آئی ا ین پی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل 2یا 3پریکٹس میچز کھیلے ہوتے تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے ۔ کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست کے بعد سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ ہم نے پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہیں بنائے،اگر 250سے300رنز تک بنالیتے تو شاید آخری اننگز میں ہمیں فائدہ ہوسکتا تھا کیوں کہ چوتھی اننگز میں بھی یہ پچ فاسٹ بالرز کو مدد دے رہی تھی ، اگر آپ ایک ہی سیشن میں پانچ وکٹیں

گنوا دیں تو پھر آپ کا میچ میں واپس آنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے لیکن ہمارے بلے بازوں نے جس طریقے سے تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں بیٹنگ کی اسی طرح آپ ٹیسٹ کرکٹ میں سیکھتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں ٹیسٹ سے سیریز سے پہلے دو سے تین پریکٹس میچز کھیلنے چاہیے تھے جو ہمارے لیے ایک آئیڈیل سچوئیشن ہوتی تاہم ہمیں صرف ایک پریکٹس میچ کھیلنے کو ملا ،ہمار ے بلے بازوں نے اس ٹیسٹ میں بہادری دکھائی اور امید ہے کہ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ہمیں اس کا فائدہ ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…