ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست،جنوبی افریقہ کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل،گرین شرٹس کو کلین سوئپ کا خطرہ

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن(آئی این پی) جنوبی افریقہ نے پاکستان کودوسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں2-0سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ نے41رنز کا آسان ہدف 9.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر24اور کپتان فاف ڈوپلیسی3رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں

واحد وکٹ محمد عباس نے لی۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ11جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔اتوار کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 41رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیاجنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر24اور کپتان فاف ڈوپلیسی3رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ہاشم آملہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں واحد وکٹ محمد عباس نے لی۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 294رنز بنا کر آوٹ ہو ہو گئی تھی اور یوں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 41رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آوٹ ہو ئے، اس کے بعد آوٹ آف فارم اظہر علی بھی 13 گیندوں پر 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔تیسری وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آوٹ ہو گئے، اس کے فورا بعد ہی اسد شفیق بھی 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بنے۔فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ بھی ناکام ہواوہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔سرفراز احمد، محمد عامر اور یاسر شاہ کی وکٹیں جلد گرنے کے بعد بابر اعظم بھی 72رنز بنا کر آوٹ ہو ئے، جبکہ پاکستان کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین آفریدی تھے جو ربادا کا شکار بنے۔پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 294رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور گرین کیپس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔واضح رہے کہ پہلی اننگز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے 177رنز کے جواب میں 431رنز بنائے اور 254کی برتری حاصل کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…