ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈین باؤلر شلنگفورڈ غیر قانونی ایکشن پر معطل

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگسٹن(این این آئی)ویسٹ انڈین آف اسپنر شین شلنگفورڈ پر غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران شلنگفورڈ کی تمام گیندیں غیر قانونی پائی گئیں۔

جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کرانے کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز ڈومیسٹک چار روزہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ کے دوران امپائرز نے آف اسپنر کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز حکام کے مطابق ایکشن کی درستگی تک شلنگفورڈ پر ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی ہو گی جبکہ وہ اسی سبب ایکشن درست کرانے تک ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے بھی منتخب نہیں ہو سکیں گے۔واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے کہ شلنگفورڈ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہو۔2014 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اس کے رکن ممالک کی جانب سے غیرقانونی ایکشن کے حامل باؤلرز کے خلاف کارروائی میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کھلاڑیوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران پاکستان کے سعید اجمل، محمد حفیظ، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور مارلن سیمیولز سمیت متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز کو غیرقانونی ایکشن کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے معطل کیا جا چکا ہے اور ان تمام کھلاڑیوں نے اپنے ایکشن درست کرنے کے بعد عالمی کرکٹ میں دوبارہ قدم رکھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…