ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی نے پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز احاصل کرلیا 

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی نے پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز احاصل کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق صاحب اسراء پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے صرف 100 میٹر ہی نہیں بلکہ 200 اور 400 میٹر ریس میں بھی سونے کے تمغے حاصل کئے۔صاحب اسراء کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے والد قاری عالم خان مسجد کے پیش امام ہیں۔قاری عالم خان نے بتایا کہ بیٹی کو دوڑنے کا جنون تھا وہ بہت محنت کرتی ہے، جو بیٹے کیلئے سوچتا ہوں وہی بیٹی کیلئے کیا۔ صاحب اسراء نے

اسکول کے زمانے سے ہی ایتھلیٹکس کے کھیل کا انتخاب کیا، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور قومی سطح کے بعد اسلامک گیمز اور سیف گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔اسراء نے سو میٹر کا فاصلہ 11 اعشاریہ صفر چھ سکینڈز میں طے کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔صاحب اسراء نے کوچنگ اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کا شکوہ بھی کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مناسب سہولتیں ملیں تو وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتی ہیں۔صاحب اسراء نے اپنی کہانی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی جو وائرل ہوگئی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…