بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

کیپ ٹاؤن( آن لائن ) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 254 رنز کی برتری ختم کر دی۔اسد شفیق اور شان مسعود کے درمیان 132 رنز کی شراکت ہوئیشان مسعود 61 اسد شفیق 88 بابر اعظم بھی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی 254 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے جب کریز سنبھالی تو ابتدا میں ہی

اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی اور 10 رنز کے مجموعے پر امام الحق صرف 6 رنز بناکر اسٹین کا شکار ہوگئے۔ اظہر علی بھی شان مسعود کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور 27 کے مجموعے صرف 6رنز بناکر ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔تیسری وکٹ کے لیے شان مسعود اور اسد شفیق کے درمیان 132 رنز کی شراکت نے جنوبی افریقا کی برتری کو ختم کرنے میں پاکستان کی کچھ مدد کی۔ شان مسعود 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہو گئے۔اپنے پارٹنر کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بن گئے۔اوپر کی پوزیشن پر مسلسل ناکام ہونے والے فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ کیا گیا جو ناکام ثابت ہوا اور فخر زمان انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔سرفراز احمد، محمد عامر اور یاسر شاہ کی وکٹیں جلد گرنے کے بعد بابر اعظم بھی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔جنوبی افریقا کی طرف سے پہلی اننگز میں فاف ڈوپلیسی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ بووما اور ڈی کوک نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…