ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیپ ٹاؤن میں پاکستانی باؤلرز بے بس، جنوبی افریقہ کی برتری 205رنز ٗ پاکستان کو شکست کا خطرہ 

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن (این این آئی) جنوبی افریقہ نے کپتان فاف ڈیو پلیسی کی سنچری کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے مجموعی طور پر 205 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 123رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو دن کی ابتدا میں ہی پاکستان نے ہاشم آملا کی اہم وکٹ حاصل کر لی جو 24رنز بنا کر محمد عباس کی وکٹ بنے۔

کپتان ڈیو پلیسی اور تھونس ڈی برون نے اسکور 149 تک پہنچایا ہی تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ڈی برون کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔پاکستان کو جلد ہی پانچویں وکٹ لینے کا موقع ملا جب محمد عباس کے اوور میں گیند سلپ میں موجود اظہر علی کے پاس گئی لیکن وہ صحیح طریقے سے کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور تھرڈ امپائر نے ٹیمبا باووما کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔اس کے بعد باووما اور ڈیو پلیسی پاکستانی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شراکت کا خاتمہ باووما کی وکٹ کے ساتھ ہوا جو 75رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ بنے۔دوسرے اینڈ سے جنوبی افریقی کپتان نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سنچری سے قبل وہ اس وقت انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئے جب ان کے ہم منصب وکٹوں کے عقب میں کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور ڈیو پلیسی نے اس کا ڈیو پلیسی 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ ہوئے۔جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے تھے، کوئنٹن ڈی کوک 55 اور ورنن فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 205 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 4وکٹیں باقی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 177رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…