ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل فور،کراچی کنگز نے عماد وسیم کو کپتان اورانگرام کو نائب کپتان مقررکردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کردیا گیا۔ عماد وسیم کپتان برقرار رہیں گے جبکہ کولن انگرام نائب کپتان ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے

ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان رہیں گے۔اپنے ٹویٹ میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کولن انگرام کراچی کنگز کے نائب کپتان ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی سیزن 2016 میں شعیب ملک ٹیم کے کپتان تھے جبکہ سیزن 2 میں کمار سنگا کارا نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔گزشتہ برس عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جو اس سیزن میں بھی برقرار رہیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…