کیپ ٹاؤن ( آن لائن ) جنوبی افریقہ کی باؤنسی وکٹوں پر پاکستانی بیٹنگ لائن کا پول کھل گیا ، دوسرے ٹیسٹ میں بھی بیسٹمین ناکام ، کیپ ٹاون ٹیسٹ، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان کی پہلی اننگ کے ٹوٹل 177 رنز کے جواب میں پروٹیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لیے۔ اس سے قبل کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستا نی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 177رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔اوپننگ بلے بازوں نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن آغاز کیا اور صرف 9 کے مجموعی سکور پر فخر زمان1اور پھر 13 کے مجموعے پر امام الحق8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،فخر زمان ڈیل سٹین اور امام الحق فلینڈر کا شکار بنے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی تھے جو اولیویئر کی باؤنسی گیند پر سلپ پر کھڑے ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،اسد شفیق20رنز بناکر ربادا کی گیند پر ایلگر کے ہاتھوں کیچ ا آؤٹ ہوئے،بابرا عظم بھی ناکام رہے اور2رنز بنا کر اولیور کا دوسرا شکا ر بنے ،54 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز اور شان مسعود نے چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں60رنز جوڑ ے ، شان مسعود 44رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کی17ویں نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ محمد عامر کے ساتھ ملکر ساتویں وکٹ کے لیے42رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد سرفراز احمد56رنز بنا کر اولیور کی تیسری وکٹ بن گئے ، یاسر شاہ5رنز بنا کر اولیور کی چوتھی وکٹ بن گئے ،شاہین آفریدی آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے ،جنوبی افریقہ کے لیے اولیور نے4،سٹین نے3،ربادا نے2اور فلینڈر نے ایک وکٹ لی۔اس سے قبل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنیکا فیصلہ کیا،
کپتان سرفراز احمد کا ٹاس ہارنے کے بعد کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمے دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دیا، سیریز میں واپس آنے کیلئے پاکستان کو اپنے سب سے مستند فاسٹ باؤلر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں جو حسن علی کی جگہ ٹیم میں واپس آئے ہیں ، پاکستان لیگ سپنر یاسر شاہ کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر کھلائیگا۔جنوبی افریقی ٹیم میں سپنر کیشو مہاراج کی جگہ فاسٹ باؤلر ورنن فلینڈر کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستانی ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ،محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقہ کیخلاف اس کے ہوم گرا?نڈز پر کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی ہے اور گزشتہ 11 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ بھی نہیں جیتا ہے ، کیپ ٹا?ن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گرا?نڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز ہوئیں اور تینوں میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی۔قومی ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ کو شکست دینے اور ایک دہائی پرانی ناکامی کی روایت کو توڑنے کا سنہری موقع ہے، جنوبی افریقی ٹیم رواں سال مئی میں ریٹائر منٹ لینے والے اے بی ڈیویلیئرز کے بغیر میدان میں اتری ہے جبکہ اسکے پاس فاسٹ با?لر لنگی نگیڈی بھی موجود نہیں ہے۔