ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے 5پاکستانی کرکٹرز ڈھاکہ روانہ ہوگئے

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ(بی پی ایل) میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی ڈھاکہ روانگی شروع ہوگئی۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کئی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ بنگلہ دیش بھی پہنچ رہے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، محمد عرفان ، عامر یامین ، محمد سمیع اور سہیل تنویر ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔

بی پی ایل میں محمد حفیظ اور محمد سمیع راج شاہی کنگز کی نمائندگی کریں گے جب کہ محمد عرفان اور سہیل تنویر سلہٹ سکسرز اور آل راونڈر عامر یامین کومیلا وکٹورینز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ڈھاکہ روانگی کے موقع پر جہاز میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل قامت پسر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت قابل فخر ہے، سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں، وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے مستند کھلاڑی اور قومی ٹیم کے مایہ ناز دو کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا جو 8 فروری تک جاری رہے گا جس کے دوران 7 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ایونٹ میں شامل ٹیموں میں دفاعی چیمپئن رنگپور رائڈرز، ڈھاکہ ڈائنامائیٹس، چٹاگانگ وکنگز، کومیلا وکٹورینز، کھلنا ٹائٹنز، راج شاہی کنگز اور سلہٹ سکسر مدمقابل ہوں گی۔  بنگلہ دیش پریمئیر لیگ(بی پی ایل) میں شرکتکیلئے پاکستانی کرکٹرز کی ڈھاکہ روانگی شروع ہوگئی۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کئی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ بنگلہ دیش بھی پہنچ رہے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، محمد عرفان ، عامر یامین ، محمد سمیع اور سہیل تنویر ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…