جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹیم سے جذباتی وابستگی ہے،خراب کارکردگی پر خفا ہوا : مکی ارتھر

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

کیپ ٹاؤن (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہوں ، سینچورین ٹیسٹ میں خراب کارکردگی پر وہ خفا ہوگیا تھا۔ساوتھ افریقین میڈیا کو انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، سینچورین ٹیسٹ میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے کارکردگی خراب رہی ۔انہوں نے کہا کہ سینچورین ٹیسٹ میں میچ پر گرفت مضبوط تھی لیکن ایک گھنٹے کے

اندر ٹیسٹ ہاتھ سے نکل گیا، حقیقت یہ ہے کہ وہ خفا تھے، یہ ایک معمول کی میٹنگ تھی لیکن ٹیم کے حوالے سے خبریں سنسنی خیزی کے لیے تھیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی روز بروز بہتر ہوں ، وہ کھلاڑیوں کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ وہ ایک جذباتی کھلاڑی رہے ہیں، بحیثیت کوچ زیادہ جذباتی ہوگئے تھے، مستقبل میں اپنے جذبات درست سمت میں ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…