جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چند رو زمیں متوقع

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان چند رو زمیں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز انیس جنوری سے ہوگا، ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کا آغاز کردیاگیاہے۔حارث سہیل فٹنس مسائل کی وجہ سے پوری سیریز سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کے ساتھ محمد رضوان، اور عابدعلی کو موقع دیئے جانے کا

امکان ہے۔پیسرمحمد عباس کی ٹیم میں شمولیت ان کی ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس سے مشروط ہے۔ فاسٹ بولر جنید خان اور آصف علی کے لیے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہاہے۔فخرزمان،امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، سرفراز احمد،شعیب ملک، محمد رضوان، عابد علی ،شاداب خان،فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر،عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری اور محمد عباس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ون ڈے میچز انیس، بائیس، پچیس، ستائیس اور تیس جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…