پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ویمن کرکٹ کا سیٹ اپ بہتر کرنے کی ضرورت ہے : ثناء میر

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا ء میرنے کہاہے کہپاکستان ویمن کرکٹ کا سیٹ اپ بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس کے مقابلے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ اسٹرکچر بہت آگے ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا ء میر نے کہا کہ

ٹاپ رینکنگ میں آنے کیلئے انہیں طویل انتظار کرنا پڑا ٗاگر پاکستان کرکٹ کا اسٹرکچر بہتر ہوگا تو ویمن کرکٹرز کو میری طرح 13 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ثنا ء میر نے کہا کہ ٹاپ رینکنگ اور سال کی بہترین ٹیموں میں آنا اعزاز ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹاپ رینکنگ میں شامل ہو، ویمن کرکٹرز کے لیے ٹاپ رینکنگ میں آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اپنی کارکردگی سے متعلق سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ ان کی انفرادی پرفارمنس اچھی رہی لیکن ٹیم نے سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن ٹورنامنٹس میں نہیں۔کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر ثنا ء میر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا سوال بہت مشکل ہے اس بارے میں اکثر سوچتی بھی ہوں تاہم پاکستان کے لئے کھیلنا اچھا لگتا ہے جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی کھیلوں گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بولنگ کے شعبے میں ثنا میر 663 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں اور وہ 5 بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…