ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شکست دیکھ کر آسٹریلوی کرکٹ شائقین آپے سے باہر، سٹیڈیم کے اندر کیا شرمناک حرکتیں کرتے رہے؟پولیس کا فوری ایکشن

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبور ن (آن لائن) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبورن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان بھارتی ٹیم پر نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کے مشہور بے 13 سے کچھ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے آوازیں کسیں کہ ہمیں اپنا ویزا دکھاؤ

جبکہ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں سے بھارتی شائقین نے بھی شکایت کی کہ انہیں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔غیر ملکی میڈیا نے جملے کسنے والے شائقین کی ویڈیو کرکٹ آسٹریلیا کو فراہم کی، جنہوں نے یہ ویڈیو وکٹوریہ پولیس اور گراؤنڈ کی مینجمنٹ کو فراہم کردی۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے میچز میں شائقین، کھلاڑیوں یا اسٹاف کی جانب سے کسی بھی قسم کی تضحیک یا نسل پرستانہ حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور شائقین اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت اسٹیڈیم اسٹاف یا سیکیورٹی سے کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی اور وکٹوریا پولیس نے ایک خاص حصے میں موجود شائقین کے رویے کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نامناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم میچ کے بقیہ حصے میں بھی شائقین کے رویے کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…