لاہور( آن لائن ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد رواں سال اپنے بلے کے ذریعے پر فارم کرنے والے بدترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔ 31سالہ سرفراز احمد نے بطور کپتان سال 2018ء4 میں 9ٹیسٹ میچز کی 15اننگز میں 24.07کی اوسط سے محض 337رنز سکور کیے ہیں جو اس سال بطور ٹیسٹ کپتان 10سے زیادہ اننگز کھیلنے والے بلے باز کی جانب سے بنائے گئے سب سے کم رنز ہیں ،
سرفراز احمد نے رواں سال محض2نصف سنچریاں سکور کی ہیں جو انہوں نے ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوران بنائی تھیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی کا ہے جنہوں نے 2018ء4 میں 10ٹیسٹ میچز کی19اننگز میں 24.36کی اوسط سے 463رنز سکور کیے جن میں ایک سنچری اور 2نصف سنچریاں شامل تھیں ،اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آسٹریلیو ی کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین ہیں جنہوں 2018ء4 میں بطور کپتان 5ٹیسٹ میچز کی 10اننگز میں 29کی اوسط سے261رنز سکور کیے ہیں جن میں 2نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ، فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ویسٹ انڈین آلراؤنڈو جیسن ہولڈر نے بطور کپتان رواں سال 6ٹیسٹ میچز کی 11اننگز میں 37.33کی اوسط سے336رنز سکور کیے جن میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں، سری لنکا کے دنیش چندیمل نے روا ں سال بطور کپتان6ٹیسٹ میچز کی11اننگز میں 39.20کی اوسط سے392رنز سکور کیے ہیں جن میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔31سالہ سرفراز احمد قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنی بیٹنگ فارم سے محروم ہوگئے ہیں اور ایک وقت میں اپنی بہترین بلے بازی کے لیے مشہور سرفراز احمد اس وقت اپنے بلے سے کوئی قابل ذکر اننگز کھیلنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔سرفراز احمد اب تک بطور کپتان 11ٹیسٹ میچز کی 19اننگز میں محض25.33کی اوسط سے456رنز سکور کرسکے ہیں جن میں 3نصف سنچریاں شامل ہیں ،یہ سرفراز احمد کی جانب سے قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی کپتان کی بلے بازی میں بدترین اوسط ہے۔