جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ،سرفراز اور ڈیو پلیسی نے مل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

سنچورین (آئی این پی)پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کپتانوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سرفراز احمد کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار رہا اور ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر پویلین لوٹے۔اسی طرح جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کے لیے بھی یہ ٹیسٹ انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے اچھا ثابت نہ ہوا اور وہ بھی دونوں اننگز میں کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین

سدھار گئے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اس بدترین کارکردگی کے ساتھ ہی مشترکہ طور پر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں پیئر حاصل کیا ہو یعنی دونوں اننگز میں صفر پر آٹ ہوئے ہوں۔سرفراز احمد نے میچ میں صفر کا پیئر حاصل کیا اور یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے چوتھے کپتان بن گئے۔سرفراز سے قبل پاکستان کے جو تین کپتان ٹیسٹ میچ میں پیئر کا شکار ہوئے ان میں امتیاز احمد، راشد لطیف اور وقار یونس شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…