لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالرعاقب جاوید نے ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، کہتے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس معاملات پرمینجمنٹ کادہرامعیارہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فٹنس کلچر کی دعویدار ٹیم مینجمنٹ مخصوص کھلاڑیوں کورعایت دیتی ہے، ٹیم مینجمنٹ سے یہ سوال کرنا بنتا ہے کہ جب3 کھلاڑیوں کی فٹنس مشکوک تھی تو پھر انہیں جنوبی افریقہ کیوں ساتھ لے کر گئے ہیں ،جن
کھلاڑیوں کوگزشتہ ٹورزکے دوران فٹنس مسائل پرواپس بھیجاگیا تھا وہ ٹیم مینجمنٹ کے ان فیصلوں پر آج وہ کیاسوچتے ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جتنے بھی بلے باز جنوبی افریقہ کے دورے پر جاتے ہیں انہیں وہاں کی پچزپربانس کااندازہ نہیں ہوتا،امام الحق میں ٹیلنٹ ہے تاہم انہیں مشکل کنڈیشنز میں سیکھنے میں وقت لگے گا۔عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ محمدعرفان اور وہاب ریاض ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے بہترین بالر ہیں مگرانہیں ٹیسٹ کرکٹ سے باہر کردیا جاتا ہے۔