ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز443 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبور ن (این این آئی) بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 443 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی دی، چیتشوار پوجارا 106، کپتان ویرات کوہلی 82، میانک اگروال 76 رنز اور روہت شرما ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ٗ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، مچل سٹارک نے 2 اورجوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالئے ٗ بھارت اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 435 رنز کی ضرورت ہے ٗ ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔جمعرات کو بھارت نے تیسرا میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی ادھوری اننگز 215 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پوجارا ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ٗدونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 170 رنز بنے تاہم اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 82 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ارون فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد چیتشوار پوجارا کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اجنکیا رہانے بھارت کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ریشابھ پانٹ بھارت کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 39 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کرپویلین لو ٹ گئے۔ راویندرا جدیجا بھارت کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر جوش ہیزلووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کپتان ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ روہت شرما 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے کہ کپتان ویرات کوہلی نے پہلی اننگز 443 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے 3، مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالئے اور اس کو بھارت اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 435 رنز کی ضرورت ہے ٗ ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…