ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سنچورین ٹیسٹ ٗپاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بناکر ڈھیر ٗ جنوبی افریقہ نے 5وکٹوں کے نقصان پر127رنزبنالئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینچورین(این این آئی)جنوبی افریقا کی باؤنسی پچ پر پاکستان بیٹنگ لائن فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی ٗ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابراعظم 71، اظہر علی 36 اور حسن علی 21 رنزبناکر نمایاں رہے ٗجنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیان اولیور نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6، کگیسو رابادا نے 3 اور ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی ٗ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنا لئے ٗ

جنوبی افریقہ کو پاکستان کی برتری ختم کر نے کیلئے مزید54 رنز درکار ہیں اور پہلی اننگز میں اسکی5 وکٹیں باقی ہیں ،بووما 38 اور نائٹ واچ مین ڈیل سٹین 13 رنز بناکرکریز پرموجودہیں۔سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو شروع ہوگیا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی باؤنسی پچ پر قومی ٹیم کے بلے باز پروٹیز فاسٹ بولر کے سامنے گھبرائے ہوئے دکھائی دئیے اور کوئی بیٹسمین پراعتماد انداز سے زیادہ دیر کریز پر کھڑا نہ رہ سکا۔ امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تو میچ کے دوسرے اوور کی چوتھی ہی گیند پر امام الحق ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں کگیسو رابادا نے آؤٹ کیا۔ فخر زمان بھی 17 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ پر اظہر علی اور شان مسعود نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن 54 کے مجموعے پر شان مسعود بھی 19 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز اسد شفیق تھی جن کی اننگز 7 رنز تک محدود رہی۔پانچویں وکٹ اظہر علی کی گری جو 36 رنز بناکر اولیور کا شکار بنے جبکہ چھٹی وکٹ کپتان سرفراز احمد کی تھی جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

محمد عامر بھی ایک رنز بناکر اولیور کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ یاسر شاہ کو 4 رنز بناکر ربادا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔نویں وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور حسن علی نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے مزاحمت کی اور 67 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 178 کے مجموعی اسکو پر بابر اعظم 71 رنز بناکر ربادا کا شکار بنے۔قومی ٹیم کی آخری وکٹ 181 رنز پر گری اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابراعظم 71، اظہر علی 36 اور

حسن علی 21 رنزبناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیان اولیور نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6، کگیسو رابادا نے 3 اور ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے کائل مارکم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 19 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت دلائی جب انھوں نے کائل مارکم کو 12 رنز کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں

ہاشم آملہ نے آٹھ، ڈین ایلگر نے 22 اور فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔مہمان ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمدعامر نے دو،دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سنچورین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ بولنگ دیکھنے کو ملی اور کل 83 اوورز میں 303 رنز پر 15 وکٹیں گریں۔قبل ازیں قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق،

شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، حسن علی، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔میزبان ٹیم پاکستان کے خلاف 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ٗ پروٹیز ٹیم میں ایڈن مرکرم، ڈین ایلگر، کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈی بریون، ٹیمبا باووما، کوائنٹن ڈی کوک، کیشو مہاراج، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین اور ڈین اولیور شامل ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…