جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ڈیل اسٹین جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنچورین(این این آئی)فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔پاکستان کیخلاف سنچورین ٹیسٹ میں ڈیل اسٹین نے فخر زمان کو آؤٹ کرکے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 422ویں وکٹ حاصل کی اور شان پولاک کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا۔ شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میچز میں 421 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ڈیل اسٹین نے 89ویں میچ میں 422 وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں

حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے سابق اسپنز مرلی دھرن 800 وکٹیں حاصل کر کے سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ 14ویں اور وقار یونس 373 وکٹیں لے کر 19ویں نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…