پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نیپال کیخلاف ہوم سیریز کیلئے 15رکنی قومی خواتین ٹیم کا اعلان31دسمبر کو کریگی

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نیپال کے خلاف 5میچوں کی ہوم سیریز کیلئے 15رکنی قومی خواتین ٹیم کا اعلان31دسمبر کو کریگی ٗدونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ29 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائیگا ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے

چیئرمین سیّد سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے پاکستان خواتین بلاینڈ کرکٹ ٹیم کا چوتھا اور حتمی تربیتی کیمپ وقار النساء ڈگری کالج راولپنڈی میں جاری ہے اور کیمپ میں نفیس احم( ہیڈ کوچ)، بختاور اقبال (اسسٹنٹ کوچ)،شاہدہ شاہین (ٹرینر) ، اور نوید حسین آباسی (کیمپ کمانڈنٹ ) قومی خواتین کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 منتخب نابینا خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جس میں سے 15 رکنی پاکستان خواتین بلاینڈ کرکٹ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ نیپال کے خلاف 5میچوں کی سیریز کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان 31 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا جائیگا۔دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شرکت کے لئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم27جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…