جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(این این آئی) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے ٗ چیتشوار پوجارہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے میانک اگروال نے ڈیبیو76رنز بنائے ٗ آسٹریلوی باؤلرز پورے دن میں دو کھلاڑی آؤٹ کر سکے اور بھارت کے دونوں کھلاڑی پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ کا بدھ سے آغاز ہوا ۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ہنومان ویہاری اور مایانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا اور 40 کے مجموعی اسکور پر ویہاری 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے شاندار بیٹنگ کی اور مضبوط آسٹریلوی بولنگ لائن کے سامنے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ پر کپتان ویرات کوہلی اور چتیسور پجارا نے ذمہ داری بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے 92 رنز کی شراکت قائم کی۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 47 اور چتیسور پجارا 68 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ٗ آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں پیٹ کمنس نے حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…