جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے بلے بازوں کو مرکزی کردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹیز کے خلاف سیریز کے نتیجے کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ ہمارے بلے باز کتنے رنز اسکور کرتے ہیں۔پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ ہم آسانی سے 20وکٹیں لے
سکتے ہیں لیکن ہمارے لیے چیلنج 350 سے 400 رنز بنانا ہے۔آرتھر کی طرح ان کے جنوبی افریقی ہم منصب اوٹس گبسن بھی یہی جملہ استعمال کر سکتے ہیں جن کے پاس کگیسو ربادا اور ڈیل اسٹین کی شکل میں دو بہترین باؤلرز موجود ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں باؤلرز کے لیے سازگار وکٹوں پر میزبان ٹیم کی اپنی بیٹنگ بھی ان کے کوچ کے لیے دردسر بنی ہوئی ہے۔