ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انڈین پریمیئرلیگ کو بڑا جھٹکا،آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پر نیم رضامند ہوتے ہوئے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی کے میچز سے مشروط کر کے مجوزہ شیڈول میں بھی ترمیم کردی گئی ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم اور دو سے تین آفیشلز مارچ کے پہلے ہفتے میں پی سی بی کے مہمان بنیں گے

جو 17 مارچ کو پی ایس ایل کے فائنل سمیت تمام سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ دیں گے،  جس کی روشنی میں کرکٹ آسٹریلیا اور ان کی حکومت تمام معاملات کو فائنل کرے گی۔کرکٹ آسٹریلیا حکام پاکستان ٹیم بجھوانے کا عندیہ تو دے چکے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سیکیورٹی حالات کی تسلی اور وقت لینا چاہتے ہیں، اس لیے میچز بھی ری شیڈول کیے جارہے ہیں۔پروگرام کے مطابق پہلے 19مارچ سے شروع ہونا تھی تاہم پی سی بی کی خواہش تھی کہ آسٹریلوی ٹیم کراچی لینڈ کرے اور 19اور 21مارچ کو یہاں میچز کھیلے لیکن اب ایک پی سی بی آفیشل نے شیڈول میں ترمیم کے بعد اس سیریز کو 31 مارچ سے کھیلے جانے کی تصدیق کی ہے۔اطلاعات کے مطابق پہلے انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے یہ سیریز 31 مارچ تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انڈین پریمیئرلیگ کا پہلا میچ 29 مارچ سے ہوگا تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل سے دوطرفہ سیریز کو زیادہ اہم قراردیا ہے، جس پر اب 5ون دے میچز کے لیے 31مارچ سے 13اپریل تک کا وقت آئیڈیل سمجھاجارہاہے۔یاد رہے کہ 99-1998میں آخری بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کی مہمان بنی تھی، 2007-8میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان میں عام انتخابات پر سکیورٹی کو جواز بناکر یہ دورہ کینسل کردیا تھا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی کے میچز سے مشروط کر کے مجوزہ شیڈول میں بھی ترمیم کردی گئی ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…