ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

احسان مانی اور نجم سیٹھی کے درمیان سیزفائر کرانے کی کوششیں شروع

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) احسان مانی اور نجم سیٹھی کے درمیان سیزفائر کرانے کی کوشش شروع ہو گئیں، پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن منصور مسعود خان نے گزشتہ دنوں لاہور میں دونوں سابق چیئرمینوں سے بات کی اور معاملہ عدالت سے باہر حل کرنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ویب سائٹ پرچندماہ قبل سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے اخراجات کی تفصیلات دی گئی تھیں، اس پر وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اورحسابات کوغلط قرار دے دیا، اکتوبر کے اواخر میں انھوں نے احسان مانی کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا، نومبر میں بورڈ نے بھی اس کا سخت جواب دیتے ہوئے تمام اخراجات کی تفصیلات کو درست قرار دیا، اس کے بعد نجم سیٹھی کی جانب سے پی سی بی کو ایک اور لیگل نوٹس ارسال کیا گیا۔معاملہ بگڑتے دیکھ کر سابق گورننگ بورڈ رکن منصور مسعود خان ایکشن میں آئے ہیں، ان کے سابق اور موجودہ چیئرمینوں سے خوشگوار تعلقات ہیں، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں انھوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بورڈ میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی اور نجم سیٹھی کے ساتھ دوستیپر زور دیا، بعد میں انھوں نے نجم سیٹھی سے بھی رابطہ کر کے انھیں بھی قانونی جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیا،ذرائع نے بتایا کہ منصور مسعود کی کوششوں سے دونوں میں تلخیاں کم ہونے لگی ہیں، ممکن ہے عدالت سے باہر سے تنازع حل کر لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…