ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلین صحافی نے بھارتی کپتان کوہلی کا مذاق اڑا دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں خراب رویے کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی مستقل زیر عتاب ہیں اور اب آسٹریلین صحافی نے ویڈیو پوسٹ کر کے ان کی مذاق اڑا دیا۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے

ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور ٹم پین کی آپس میں تکرار ہوئی، جسے اسٹمپس کے مائیکرو فون میں واضح طور پر سنا گیا۔معروف آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے ویرات کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی بتا رہے ہیں کہ اگر میدان میں فیصلے ان کے حق میں نہ جائیں تو کس طرح کا رویہ اپنانا چاہیے۔مذکورہ ویڈیو غالبا بھارت کے کسی مقامی میچ کی ہے جس میں بالر منکیڈنگ کے قانون کے تحت نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر موجود بلے باز کو رن آٹ کر دیتا ہے اور امپائر انہیں آٹ قرار دیتا ہے۔امپائر کے اس رویے پر بلے باز شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے میدان پر بلا مار مار کر اپنا بلا توڑ دیتا ہے اور پھر مایوس پویلین کی جانب روانہ ہو گیا۔کوہلی کو پرتھ ٹیسٹ میں اپنے رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہم وطن ناقدین نے بھی انہیں خراب رویے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔البتہ جہاں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں پاکستان کے شعیب اختر سمیت چند بڑے کرکٹرز نے ان کا دفاع کرتے ہوئے جارحانہ رویے کی حمایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…