ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دو ہزار اٹھارہ میں بھی فٹبال کا سب سے زیادہ چرچا رہا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) دو ہزار اٹھارہ میں بھی فٹبال کا سب سے زیادہ چرچا رہا، دنیا بھر میں فٹبال فین نے اس کھیل کو خوب سراہا اور بھرپور لطف اندوز ہوئے۔یوں تو تمام ہی کھیل دنیا بھر میں کھیلے جاتے ہیں لیکن فٹبال کو بین الاقومی سطح پر خاص مقبولیت حاصل ہے۔

اس کھیل سے کروڑوں شائقین کے دلی جذبات وابستہ ہیں۔2018میں سب سے زیادہ فٹ بال ورلڈ کپ کا چرچا رہا، روس میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر فرانس نیا عالمی چیمپئن بنا۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کا فائنل ماسکو میں کھیلا گیا جہاں 1998 کے بعد فرانس نے اپنا دوسرا ورلڈ کپ کروشیا کو ہرا کر جیتا۔کروشیا کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی تھی، فرانس میں ٹیم کی کامیابی پر بھرپور جشن منایا گیا۔ٹیم کے استقبال کے لیے سڑکوں پر دیوانوں کا جم غفیر تھا، ایونٹ میں بتیس دنوں کے درمیان ورلڈ کپ کے 64 میچز روس کے 11 شہروں میں کھیلے گئے۔ایونٹ کا آغاز دھماکہ خیر رہا، دفاعی چیمپئن جرمنی کو پہلے میچ میں میکسیکو نے اپ سیٹ کیا، ٹیمیں ایک ایک کرکے مرحلہ وار باہر ہوتی ہیں، سب کی فیورٹ برازیل کوارٹر فائنل میں ہمت ہارگئی۔کروشیا کے لوکا موڈرچ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے انگلش کپتان ہیری کین سب سے زیادہ چھ گولز کرنے والے کھلاڑی رہے، فرانس اب دوہزار بائیس میں قطر میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…