بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

سرفراز احمد غصے کے تیز ہیں لیکن اچھے کپتان ہیں، کرکٹ کی ابتدا میں وکٹ کیپنگ کی ،35میچز میں کتنی وکٹوں کا ٹارگٹ بنایاتھا؟یاسر شاہ کے انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین200وکٹوں کے ریکارڈ ہولڈر یاسرشاہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کو کوچز نے قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں،یہ بہت آگے جائے گا، سرفرازغصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے،

لیگ اسپن اور گگلی کے ماہربالر یاسر شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کرکٹ کی ابتدا میں وکٹ کیپنگ کی تھی، شین وارن کودیکھ کربولنگ کا شوق پیدا ہوا۔ شین وارن نے صبروتحمل سے گیند کرانے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ کسی بیٹسمین کوآوٹ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔لیگ اسپنر نے انکشاف کیا کہ ٹینس کی گیند سے فاسٹ بولنگ بھی کرچکا ہوں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کبھی سوچا نہیں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کوچزنے والد کو قائل کرنے میں مدد کی۔بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے میں شاہد آفریدی ٹیم سے باہرہوئے توانھیں ٹیم میں آنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی پر2011میں ٹیم سے باہرہوگئے تھے۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ موقع نہ ملنے پرہمت نہیں ہاری،محنت جاری رکھی۔ریکارڈساز کھلاڑی نے بتایا کہ اسمتھ کوکیرئیر میں سب زیادہ آٹ کیا۔انھوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان لیجنڈ ہیں، ان کو پیچھے نہیں چھوڑسکتا۔یاسر شاہ کا کہنا تھاکہ 35میچزمیں200وکٹوں کا ٹارگٹ بنایا تھا،انجری کے بعد ردھم میں آنے کیلئے بہت محنت کی۔  ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین200وکٹوں کے ریکارڈ ہولڈر یاسرشاہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کو کوچز نے قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں،یہ بہت آگے جائے گا، سرفرازغصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…