جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کو دھچکا، انجرڈ عباس اور شاداب پہلے ٹیسٹ سے باہر

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقا کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان مکمل فٹ نہ ہو سکے اور دونوں باؤلرز انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔شاداب خان گروئن انجری جبکہ محمد عباس کندھے کی انجری کے سبب سنچورین ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے،وہ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف سہ روزہ میچ میں بھی ایکشن میں نہیں دکھائی دیے تھے۔

پروٹیز کیخلاف پہلے میچ میں پاکستانی پیس اٹیک محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہوگا۔محمد عباس گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ سے دبئی ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھا زخمی کرا بیٹھے تھے،اس انجری نے انھیں سیریز کے تیسرے میچ میں بھی شرکت سے محروم رکھا، عباس کے ان فٹ ہونے سے شاہین شاہ آفریدی کی قسمت جاگ اٹھی اور وہ ڈیبیو کرنے میں کامیاب رہے، نوجوان پیسر نے پہلی اننگز میں1اور دوسری میں 2وکٹیں حاصل کی تھیں، اب وہ ایک بار پھر پلیئنگ الیون کا حصہ بنیں گے۔شاہین نے ٹور میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 1ہی کھلاڑی کو آوٹ کیا، محمد عامر ایک بار پھر پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے، انھوں نے آخری ٹیسٹ رواں برس جون میں انگلینڈ کیخلاف لیڈز میں کھیلا تھا، عامر کو انوی ٹیشن الیون سے مقابلے کی پہلی اننگز میں صرف ایک وکٹ ملی تاہم دوسری باری میں انھوں نے 35رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔پیس اٹیک میں حسن علی بھی شامل ہوں گے، البتہ ٹیم کی امیدوں کا محور اسپنر یاسر شاہ ہیں جنھوں نے تاخیر سے ساتھیوں کو جوائن کرنے کے بعد ٹور میچ کی دوسری اننگز کے 11اوورز میں45رنز دے کر 2وکٹیں لی تھیں۔سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق کریں گے، ٹور میچ کی پہلی اننگز میں دونوں کے درمیان 29رنز کی شراکت ہوئی جبکہ دوسری باری میں فخر کی جگہ شان مسعود نے اوپننگ کی تھی، امام الحق نیوزی لینڈ سے3ٹیسٹ میں 14.60کی اوسط سے صرف 73رنز ہی بنا سکے تھے،البتہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف دوسری اننگز میں انھوں نے پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے 66 رنز اسکور کیے۔فخر زمان آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 94 اور66 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد انجرڈ ہو گئے تھے، کیویز سے آخری ٹیسٹ میں امام الحق کے ساتھ اوپننگ کرنے والے محمد حفیظ اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…