بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

روا ں سال فٹبال عالمی کپ کو دنیا کی آدھی سے زائد آبادی نے دیکھا : اعدادو شمار جار ی

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

زیورخ(این این آئی)فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے رواں سال منعقدہ ورلڈ کپ کے نشریاتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق اس سال عالمی کپ کو دنیا کی آدھی سے زائد آبادی نے دیکھا۔عالمی کپ رواں سال 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں منعقد ہوا تھا جسے ساڑھے 3 ارب سے زائد لوگوں (3.572 ارب) نے

دیکھا اور یہ تعداد ملک کی آدھی آبادی سے زیادہ ہے۔دنیا بھر میں رواں سال 3.2 ارب لوگوں نے ٹی وی فٹبال ورلڈ کپ کو دیکھا ٗ 30 کروڑ 97 لاکھ افراد نے گھر کے بجائے ریسٹورنٹ، بار یا دیگر عوامی مقامات پر میچ دیکھنے کو ترجیح دی جس سے ورلڈ کپ دیکھنے والوں کی تعداد میں 9.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمار کے مطابق 15 جولائی کو کروشیا اور فرانس کے درمیان منعقدہ ورلڈ کپ فائنل کو دنیا بھر میں مجموعی طور پر 1.12 ارب لوگوں نے دیکھا۔ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 64 میچ کھیلے گئے جس میں براہ راست میچ دیکھنے والوں کی اوسط تعداد 19 کروڑ 10 لاکھ تھی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2014 میں برازیل میں منعقدہ عالمی کپ میں 1.95 ارب لوگوں نے کم از کم 30 منٹ تک براہ راست میچ ٹی وی پر دیکھا تھا تاہم 2018 میں اس تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر ڈھائی ارب افراد نے کم از کم آدھے گھنٹے تک عالمی کپ دیکھا۔واضح رہے کہ روس میں منعقد عالمی کپ میں فرانس نے فائنل میں کروشیا کو 2۔4 سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…