بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

گوگل نے کس عظیم پاکستانی بلے باز کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا ’ڈوڈل ‘لگا دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کا عظیم پاکستانی بلے باز مرحوم حنیف محمد کوانکے جنم دن کے موقع پر زبردست خراج تحسین، ڈوڈل لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے عظیم پاکستانی بلے باز مرحوم حنیف محمد کو انکے جنم دن کے موقع پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا ڈوڈل لگا دیا ہے۔ حنیف محمد پاکستان کے

بلے سٹار بلے باز تھے جنہوں نے دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے طویل ترین اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ حنیف محمد کو لٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا تھا۔ حنیف محمد 21دسمبر 1934کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جوناگڑھ میں پیدا ہوئے۔ حنیف محمد نے پاکستان کی قومی ٹیم میں بطور بلے باز شمولیت اختیار کی ، آپ بہاولپور، کراچی اور پی آئی اے کی کرکٹ ٹیمز میں بھی کھیلتے رہے۔ حنیف محمد بلے بازی کے ساتھ ایک بہترین آف بریک سپن بائولر بھی تھے جبکہ وکٹ کییپر کے طور پر بھی انہوں نے کئی میچ کھیلے۔ آپ نے 55انٹرنیشنل ٹیسٹ میچز میں 97اننگز کھیلتے ہوئے 3915رنز بنائےجن میں 12سنچریاں اور 15ففٹیز شامل ہیں ۔ حنیف محمد کا کسی بھی اننگز اور میچ میں سب سے زیادہ سکور337رنز ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 238میچز میں 17ہزار انسٹھ رنز جوڑے جن میں 55سنچریاں اور 66ففٹیز شامل ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ سکول 499رنز ہے۔ انہوں نے 1957میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ میچ میں دنیائے کرکٹ کی سب سے طویل ترین اننگز کھیل کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ ان کے کریز میں موجودگی کا وقت 970منٹز ریکارڈ کیا گیا جبکہ انہوں نے 337رنز بنائے۔ وہ 11اگست 2016کو دنیائے فانی سے تقریباََ 82سال کی عمر میں کوچ کر گئےتھے۔گوگل نے ان کی کرکٹ کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میں ان کا آج ان کی سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل لگایا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…