جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری : یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

دبئی(این این آئی)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بولر نیتھن لیون شاندار کارکردگی کی بدولت ساتویں اور جوش ہیزلی وڈ نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بہترین بولرز کی فہرست میں 757 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے جب کہ محمد عباس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا بدستور پہلی، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اور جنوبی افریقا کے فلنڈر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ویرات کوہلی 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 934 پوائنٹس پر پہنچ گئے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ 900 پوائنٹس سے زائد حاصل کرنے والے ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اسٹیون اسمتھ تیسرے، چتیسور پجارا چوتھے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 708 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…